نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداوار سندھ سے زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں گنے کی کم از کم قیمت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے گنے کی کم از کم قیمت 425 روپے فی من مقرر کر دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ محکمہ رزاعت میں 10 ڈی جیز ہیں اور ایک کین کمشنر ہے، محکمہ زراعت کی تقریباً 13 ونگز ہیں۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت گندم کی کم قیمت 4000 روپے فی من پہلے ہی مقرر کر چکی ہے، پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداوار سندھ سے زیادہ ہے، جو محکمہ زراعت کی ونگز بہتر کام نہیں کر رہی، اس کو بند کر دیں یا بہتر بنائیں۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ، سیکریٹری خوراک عباس سومرو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















