Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد حسن فواد کا ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ کیساتھ اجلاس

وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کا ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ  کی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمپنی کے سی ای او نے وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کو کمپنی کی حالیہ کارکردگی اور قلیل مدتی منصوبوں سے آگاہ کیا، کمپنی کی نجکاری میں اثاثہ جات کی مناسب قیمت دلانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے رئیل اسٹیٹ کے اثاثوں کو رہائشی سے کمرشل کرنے کی ہدایت کی اور مالیاتی مشیر اور سیکرٹری نجکاری کمیشن کی مشاورت سے تمام ضروری کام 15 دسمبر 2023 تک مکمل کرنے پراتفاق بھی کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں