نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہا ہے کہ نگراں حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان آئندہ انتخابات، میڈیا کے شعبے میں تعاون اور صحافیوں کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
نگراں وزیر اطلاعات نے سید ارشد حسین شاہ کو نگراں وزیراعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انتخابی عمل کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے انتخابات کے دوران میڈیا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















