محکمہ موسمیات نے کل کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے تاہم ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا، اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 04 ، اسکردومنفی03، کالام منفی 02،قلات اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















