Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز/ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کی خبروں کی تردید

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز/ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قراردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا کردار انتہائی اہم ہے، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں