Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر ؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 1 دہشتگرد ہلاک

خیبر میں سیکیورٹی فورسز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا جس کے نتیجے دہشتگرد قدرت شاہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، پریشن کے دوران دہشتگرد قدرت شاہ ہوگیا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کےعلاقےدرازندہ میں نجی کمپنی کی گاڑی پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، فائرنگ سےکمپنی کے 2 ملازمین محمد فیصل، آصف کامران شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے پروجیکٹ کی سیکیورٹی پر مامور سپاہی شاہین شاہ بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، فورسز علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں