Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، نگراں وزیر صحت

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حاضری شیٹ کا جائزہ لیا اور وائس پرنسپل کی غیر موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ندیم جان نے ان کی مسلسل غیر حاضری پر وضاحتی خط جاری کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، ادارے کی ترقی کے لئے تمام عملے کو لگن اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں