Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ، پرائمری بیلنس سرپلس پر آئی ایم ایف مشن کا تشویش کا اظہار

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے پرائمری بیلنس سرپلس پر آئی ایم ایف مشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کا پرائمری بیلنس سرپلس کا ٹارگٹ 417 ارب کے بجائے 400 ارب روپے رہا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف کے مطابق پرائمری بیلنس سرپلس 417 ارب طے تھا۔

پرائمری بیلنس سرپلس طے شدہ اہداف سے کم ہونے پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا۔

پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے پر بھی آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا، مذاکرات میں آئندہ دو روز میں اہداف پر نظرثانی ہو گی۔

قرض پروگرام: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج دوسرا روز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج دوسرا روز ہے۔

آئی ایم ایف آج اپنے مطالبات اور سفارشات سے پاکستانی وفد کو آگاہ کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جائزہ مذاکرات کی کامیابی سے تکمیل میں کوئی بڑا چیلنج نہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات 15 نومبر تک شیڈول ہیں، جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جولائی میں ملے تھے۔

پالیسی سطح کے مذاکرات کے پہلے روز 2 اجلاس منعقد ہوئے جس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے اپنی اپنی ٹیم کی سربراہی کی۔

71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے ساتھ دسمبر کے آغاز میں ادا کر دی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں