Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندا کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقصِ امن کے مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی وزیر کو گرفتار کیا گیا تھا، اسلام آباد کی عدالت نے چند ہفتے قبل دہشتگردی کے مقدمے میں علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی تھی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں