Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ آصف زرداری نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحاد بناتے ہیں لیکن ہمارے لیے عوام ہی کافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں تھر کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تھر میں عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، تھر کے عوام اپنی بہن بے نظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحاد بناتے ہیں لیکن ہمارے لیے عوام ہی کافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں، پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کراچی سے خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں