Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوار الحق کاکڑ کی نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ دوران ملاقات انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں نگران وزیر اعظم اور جسٹس (ر) ارشد حسین کے درمیان صوبہ خیبر پختونخوا کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال اور اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

اس موقع پر نگران وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے آپ میں صوبے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد  میں الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ 11 نومبر 2023 کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی خلا پیدا ہوگیا تھا۔

بعدازاں صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی سے رائے طلب کی تھی جس کے بعد انہوں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے باہمی مشاورت سے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

اس کے بعد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے نامزد کردہ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی کی منظوری دیدی تھی۔

12 نومبر 2023 کو خیبرپختونخوا کے نو تعینات نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، جس بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر)  ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، وہ نگران وزیر قانون ہونے کے ساتھ ساتھ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف بھی رہ چکے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین گریڈ 22 افسر نظر حسین اور ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد کے بھائی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں