Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے اپنے وسائل پر توجہ دینا ہوگی ، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے اپنے وسائل پر توجہ دینا ہوگی۔

تفصیلارت کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر پشاور کی تاریخی خدمت کا سہرا اہلیان پشاور کے سر ہے، پشاور کے عوام اور تاجر برادری کی محبتوں، خلوص اور عزت افزائی پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں  بلاامتیاز خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے،40 سالہ جو خدمات انجام دی ہیں اس سے بڑھ کر مزید خدمت کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر کی ترقی اپنا فرض سمجھا ہوں، یہ تاج جو مجھے آج پہنایا گیا یہ پشاور کی تاجربرادری اور پشاور کے عوام کا ہے، ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے امپورٹڈ اشیاء سے کچھ عرصہ پرہیز کرنا ہوگا۔

حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے اپنے وسائل پر توجہ دینا ہوگی، صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے تمام مشکلات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ روزگار فراہم کر رہا ہے ان کے کیلئے آسانیاں ضرور پیدا ہونی چاہئیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں