سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 19نومبر کو عظیم الشان غزہ مارچ کرے گی، تمام سیاسی قیادت کو دعوت ہے غزہ بچانے کی جدوجہد میں شریک ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکمران، سیاسی قیادت محض بیانات دینے سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے، اسرائیلی جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت آنکھیں بند کر کے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لے رہی ہے جبکہ نگراں حکومت کو پالیسی معاملات پر فیصلوں کا اختیار نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے، آٹا 150 تک پہنچ گیا، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں امت کو بیدار کرنے کیلئے مہم شروع کی ہے، میں ایران، ترکی، قطر گیا ملکر فیصلہ کیا کہ اسلام اور امت کی خاطر جینا ہے، قوم بہتر مستقبل،ترقی و خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی کو موقع دے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین پر فاسفورس بم برسا رہا ہے، فلسطین صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عقیدے، نظریئے اور ایمان کا مسئلہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















