رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نےکہا ہے کہ معاشی استحکام ملک کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے قومی ایجنڈے پربات چیت ہوئی ہے، بلدیاتی نظام کو بھی بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، بلدیاتی نظام سے متعلق قانونی سازی ہونی چاہیے۔
رہنما ایم کیوایم نے کہا کہ 15سال سندھ میں بدترین حکومت رہی ، ہمارے دروازے تو پیپلزپارٹی کے لیے بھی کھلے ہیں۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ لوگ سیاسی جماعتوں سے تنگ ہیں، معاشی استحکام ملک کے لیے انتہائی ضروری ہے جبکہ ہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں ہم جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے مزید کہا کہ 16ماہ کی حکومت میں مہنگائی کا طوفان آیا، ہم نے مردم شماری میں 70لاکھ آبادی کو بازیاب کرایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















