تین سینئر سیاستدان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن سے پہلے (ن) لیگ کی کامیابیوں کا سلسلہ زوروں پر ہے۔
بلوچستان صوبے کی تین بری شخصیات نے نواز شریف کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لی۔
بی اے پی، بی این پی اور پی پی کے سابق جیالے مسلم لیگ (ن) کے کیمپ میں شامل ہو گئے۔
جام کمال، میر سلیم، نور محمد، ربابہ بلیدی، عبدالرحمنٰ کھیتران، چنگیز مری، رامین محمد حسنی اور دیگر رہنما مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے۔
جام کمال کا کہنا ہے کہ بغیر کسی فیس کے دوستوں کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔
ن لیگ مقامی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیلئے بھی سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کل دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔
میاں نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے کوئٹہ پہنچے۔
شہباز شریف، مریم نواز شریف اور دیگر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔
خیال رہے کہ میاں نواز شریف کا 2017 کے بعد یہ پہلا دورہ بلوچستان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















