Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کا بلوچستان کی پارٹی تنظیم میں خواتین کو اہم عہدہ دینے کا عندیہ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان کی پارٹی تنظیم میں خواتین کو اہم عہدہ دینے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں۔

مریم نواز کو دورہ بلوچستان کے دوران بلوچ سیاسی قیادت کی جانب سے خصوصی عزت و احترام ملی۔

مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) بلوچستان خواتین ونگ کی خصوصی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بلوچ خواتین کو سوشل میڈیا پر فعال ہونے کی ہدایت کی اور پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے اور گذشتہ 5 سالوں کے دوران متحرک رہنے والی بلوچ خواتین رہنماؤں کی فہرستیں طلب کر لی۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئندہ قومی اسمبلی میں خواتین کی خصوصی نشستوں کے لئے  بلوچستان سے بھی نامزدگیاں یقینی بنائی جائیں گی، مسلم لیگ ن خواتین کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، پارٹی میں خواتین کو مرکزی عہدوں پر فائز کیا گیا ہے، پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر جاتا ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت سے اس خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، نواز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبوں کا آغاز کیا، آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے خواتین کا اپنا حق رائے دہی کا استعمال نہایت اہم ہو گا، مریم نواز، خواتین ووٹ دینے نکلیں گی تو ملک کی تقدیر بدلنا شروع ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں