ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشتگرد مارے گئے اور دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، مارے جانے والے دہشتگرد پولیس پر حالیہ حملوں سمیت ٹانک اور ملحقہ علاقوں میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مکمنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی آبادی نے بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















