سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی پی کی حکومت نے 16 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران میں اضافہ، اداروں پر فار سیل کے بورڈ آویزاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے زندگی گزارنا مشکل ، جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا محال ہوگیا جبکہ گیس، بجلی کے بل غریبوں کے لیے موت کے پروانے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی کا اضافہ ہوا اور اس وقت پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی جلوس نکالتے تھے جبکہ پی ڈی ایم، پی پی کی حکومت نے 16 ماہ میں معیشت کابیڑہ غرق کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات کے ذمہ دار پھر اپنے آپ کو مسیحا بنا کر پیش کررہے ہیں، مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم ایماندار قیادت آگے لائے اور اس کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















