Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انکی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملکی اور خطے کی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں شروع ہوگیا ہے، جس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ملک میں خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر جائزہ لیا جارہا ہے اور چین سمیت خلیجی ممالک کی سرمایہ کیلئے لئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق متعلقہ وزارتوں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت، نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں