Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم برطانیہ کیساتھ شراکت داری مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے، نواز شریف

نواز شریف نےکہا ہے کہ ہم برطانیہ کیساتھ شراکت داری مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر الیسن بلیک برن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات میں مزید استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئے گی تو ہم برطانیہ کیساتھ شراکت داری مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر الیسن بلیک برن نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، ہم پاکستان میں شفاف انتخابات کے خواہ ہیں جبکہ ملک میں قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات بہت ضروری ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں