Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن سپیڈ، 10ماہ کی بجائے شاہدرہ فلائی اوورز 6ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل، ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

منصوبے کی مدت تکمیل مارچ مقرر کی گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مسلسل دوروں کے باعث 4  ماہ قبل ہی فلائی اوورز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

شاہدرہ میں جی ٹی روڈ، این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے فلائی اوورز کی تعمیر و تکمیل کے بارے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی، شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، شجرکاری اور لینڈ سیکپنگ کے ذریعے  شاہدرہ فلائی اوورز کو خوبصورت بنائیں گے۔

صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، ڈاکٹر جمال ناصر،بلال افضل، سیکرٹری ہاوسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سی سی پی او، کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں