Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم کراچی شہر کی بربادی کی واحد ذمہ دار ہے، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی شہر کی بربادی کی واحد ذمہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام نے مسترد کردیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی پی نہیں ایم کیو ایم اپنی بقاء کیلئے سہارے تلاش کررہی ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے، ایم کیو ایم اتحادیوں اور غیر مرئی امداد کے بغیر الیکشن لڑنے کا تصور نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی کراچی میں مقبولیت بڑھ رہی ہے، ایم کیو ایم اب رابطہ کمیٹی کے منقسم ارکان کی پارٹی رہ گئی ہے۔

سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی شہر کی بربادی کی واحد ذمہ دار ہے، ایم کیو ایم کو پی ایس پی گینگ نے ہائی جیک کرلیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں