Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی اردن کے فیلڈ اسپتال کے گرد اسرائیلی قابض افواج کی بمباری کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ غزہ میں اردن کے ایک فیلڈ اسپتال کے گرد اسرائیلی قابض افواج کی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے فوری جنگ بندی کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی بمباری کے نتیجے میں اردنی عملے کے سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ غیر انسانی حملہ غزہ میں ہسپتالوں اور طبی سہولیات کو نشانہ بنانے کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے جبکہ یہ جنگی جرم اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اس وحشیانہ واقعے اور غزہ میں طبی سہولیات پر دیگر حملوں کی مکمل تحقیقات اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم کے لیے قابض افواج کو جوابدہ بنانے کے مطالبہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں