Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس کے بعد راولپنڈی شہر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک اور منصوبہ تیار کرلیا گیا، شہر بھر میں 6 روٹس پرفیڈرز بس سروس بھی چلائی جائیں گی۔

 ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق منی بسیں راولپنڈی شہر اور گردونواح کے روٹس پر چلائی جائیں گی،جو مختلف روٹس سے مسافروں کو لاکر میٹرو سروس کے قریب تک لائیں گی،جہاں سے مسافر میٹرو بس سروس کے ذریعے اپنی مطلوبہ منزل پر روانہ ہوں گے۔

ابتدائی طور پر 78 منی فیڈر بسیں شہر میں چلائی جائیں گی، فیڈر بس سروس کا تمام تر انتظام بھی میٹرو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کنٹرول میں ہوگا۔

 

اسلام آباد: پشاور موڑ سے ائرپورٹ تک میٹرو بس چلانے میں اہم پیشرفت

 

حکام کے مطابق بس سروس سواں سے ریلوے اسٹیشن، اسلام آباد ایکسرپس وے سے ریلوے اسٹیشن، ڈھوک کشمیریاں سے گنجمنڈی، ڈھوک کشمیریاں سے ٹی بی اسپتال، پیرودہائی موڑ سے کشمیر روڈ، فیض آباد انٹرچینج سے شمس آباد، صادق آباد کے ذریعے کھنہ پل کے روٹس پر چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فیڈر منی بس سروس کے روٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بسوں کے لیے چوہڑ ڈپو اور صدر ڈپو کو بطور اسٹینڈ استعمال کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں