آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بغیر کسی مذہب و نسل کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں علمائےکرام ومشائخ نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی جبکہ علمائے کرام نے رواداری ، امن واستحکام کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علماء کرام نے سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنےکا عزم کیا اور کہا کہ اسلام امن اورہم آہنگی کا مذہب ہے، مذہب کی مسخ شدہ تشریحات کا اسلامی تعلیمات سےکوئی تعلق نہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے متفقہ طور پر غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کی حمایت کی جبکہ ایک دستاویزی نظام کے نفاذ ،انسداداسمگلنگ ،بجلی چوری کےخلاف اقدام کی بھی حمایت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ فورم نے افغان سرزمین سے پیدا دہشتگردی پر پاکستان کے مؤقف وتحفظات کی حمایت کی جبکہ فورم نے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے افغانستان پر سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور بھی دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم پر بھی غم و غصےکا اظہار کیا جبکہ فورم نے فلسطینیوں پر مظالم کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بغیر کسی مذہبی، لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ یا کسی اور امتیازکے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے، کسی بھی ادارے یاگروہ کی طرف سےطاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















