Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری حکومت ہوتی تو غزہ کے مسلمانوں کو لاوارث نہ چھوڑتے ،سراج الحق

سراج الحق نےکہا ہے کہ ہماری حکومت ہوتی تو غزہ کے مسلمانوں کو لاوارث نہ چھوڑتے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران میں اضافہ ، اداروں پر فار سیل کے بورڈ آویزاں ہورہے ہیں، مہنگائی سے زندگی مشکل،جسم وجان کارشتہ بحال رکھنا محال ہوگیا ہے۔

سراج الحق نےکہا کہ گیس ، بجلی کے بل غریبوں کے لیے موت کے پروانے ہیں جبکہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے، آٹا 150 تک پہنچ گیا، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سالوں سے مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں  آئے گی جبکہ جماعت اسلامی کو حکومت ملی توبینکوں سے خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پی پی کی حکومت نے 16 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، حالات کے ذمہ دار ایک دفعہ پھر اپنے خود کو مسیحا بنا کر پیش کررہے ہیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی بچے اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہیں،ہم نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے باہراحتجاج ریکارڈ کرایا، ہماری حکومت ہوتی توغزہ کے مسلمانوں کو لاوارث نہ چھوڑتے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں امت کو بیدار کرنے کیلئے مہم شروع کی ہے، میں ایران، ترکی، قطر گیا ملکر فیصلہ کیا کہ اسلام اور امت کی خاطر جینا ہے، قوم بہتر مستقبل،ترقی و خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی کو موقع دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں