Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعظم کا سابق وزیر خارجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق وزیر خارجہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کو پاکستان کی سیاست میں ایک منفرد مقام حاصل تھا، دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب انتقال کرگئے

سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کرگئے۔

گوہر ایوب خان کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، گوہر ایوب کی نمازِ جنازہ کل دن 3 بجے ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائےگی۔

گوہر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد اور سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے تھے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں