مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعاون کا روشن مستقبل موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مالدیپ کے وزیر خارجہ موسی ضمیر کے ٹویٹ پر خیرسگالی کے جذبے کا اظہار کیا ہے۔
Excellency, truly appreciate the warm welcome and great hospitality by the state and the proud people of Maldives. Pakistan and Maldives have bright future of cooperation in front of them.
I had the honour of listening to the extraordinary inspiring speech of President @MMuizzu… https://t.co/xSCiIll8dF— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) November 17, 2023
مرتضیٰ سولنگی نے شاندار مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر مالدیپ کے وزیر خارجہ، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعاون کا روشن مستقبل موجود ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اپنے دورہ مالدیپ کے دوران انہیں مالدیپ کے صدر محمد معیزو کا متاثر کن خطاب سننے کا شرف حاصل ہوا۔
مرتضی سولنگی کی مالدیپ کے صدر اور نائب صدر سےضیافت کے موقع پرملاقات
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مالدیپ کے صدر کی جانب سے دی گئی ضیافت کے موقع پر مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزو اور نائب صدر محمد لطیف سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی طرف سے دونوں رہنمائوں کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















