پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر آصف زرداری نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
اس دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے، پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ملک کے ہر ضلع، تحصیل سے یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کے جیالے بھٹوازم کے نظرئیے سے جڑے ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















