Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران صدیقی کو کچلنے والے ٹرالر ڈرائیور کا سراغ نہ مل سکا، لواحقین کا حکومت سے انصاف کا مطالبہ

بول نیوز کے تھری ڈی اینیمیٹر عمران صدیقی کے لواحقین نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز گزرنے کے باوجود بول نیوز کے تھری ڈی اینیمیٹر عمران صدیقی کو کچلنے والے ٹرالر ڈرائیور کا نا سراغ ملا اور نا ہی سی سی ٹی وی سامنے آسکی، البتہ پولیس نے متوفی کی اہلیہ کے مدیعت میں مقدمہ درج کر لیا۔

متوفی عمران گھر کے واحد کفیل تھے جنہوں نے سوگواران میں دو بچے، بیوہ، والدہ اور ایک بہن کو چھوڑا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آنے سے بول نیوز کا ملازم جاں بحق عمران احمد صدیقی جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے مقام پر تیز رفتار ٹرک ڈمپر نے موٹرسائيکل سوار شخص کو کچل ڈالا۔

حادثے میں جاں بحق متوفی عمران احمد صدیقی بول نیوز ٹی وی کے پروڈکشن ڈپارٹمنٹ میں بطور تھری ڈی اینیمیٹر فراٸض کی انجام دہی کرنے کے بعد دفتر سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ اسی دوران افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں