مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں گفتگو ہوئی کہ مینار پاکستان کا جلسہ پاکستان کا تاریخ ساز اجتماع تھا جس میں قائد نوازشریف کی تقریر پاکستان اور عوام کے خوشحال مستقبل کا روڈ میپ قرار دیا گیا۔
جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری، حنیف عباسی، ملک ندیم کامران، عطا تارڑ، عظمی بخاری، سیف کھوکھر، سعود مجید اور انوشہ رحمان، ڈویژنل صدور، جنرل سیکرٹریز، اور ونگز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے پیچ کیے جانے والے نکات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ماضی کے نامور کھلاڑی انتخاب عالم سمیت دیگر نامور شخصیات شریک ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















