Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیپٹن صفدر بھی سیاست کے میدان میں متحرک، نواز شریف نے اہم ٹاسک دیدیا

قائد (ن) لیگ نواز شریف کا پرانے ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منا لیا جس کے بعد پارٹی صوبائی صدر امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کے درمیان گلے شکوے ختم ہو گئے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں کی صلح کروا کر رپورٹ نواز شریف کو بھجوا دی۔

کیپٹن صفدر امیر مقام کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب عباسی کے پاس بھی جائیں گے جہاں وہ سردار مہتاب اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائیں گے۔

کیپٹن صفدر نے پشاور میں اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں گفتگو ہوئی کہ مینار پاکستان کا جلسہ پاکستان کا تاریخ ساز اجتماع تھا جس میں قائد نوازشریف کی تقریر پاکستان اور عوام کے خوشحال مستقبل کا روڈ میپ قرار دیا گیا۔

جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری، حنیف عباسی، ملک ندیم کامران، عطا تارڑ، عظمی بخاری، سیف کھوکھر، سعود مجید اور انوشہ رحمان، ڈویژنل صدور، جنرل سیکرٹریز، اور ونگز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں