پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی ہے۔
پنجاب حکومت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیقات کے مطابق کھانسی کے 5 غیر معیاری سیرپس پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی، ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں ان سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مالدیپ کی شکایت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تحقیقات کیں، ڈریپ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے میو کورڈ، الرگو، الکوفن، امیڈون اور زن سیل پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز سے ان سیرپس کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، لاہور میں تیار کردہ کھانسی کے یہ سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کیے جاتے تھے۔
نگراں وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















