سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے صاحبزادے عمرایوب نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی خبر دی ہے۔

گوہر ایوب خان کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ریحانہ ہری پورمیں ادا کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے انتقال پر اظہار افسوس، لواحقین سے اظہار تعزیت اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے سیاست کے میدان میں ملک کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















