سابق اراکین قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اہم سیاسی شخصیات اور سابق اراکین قومی اسمبلی کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
دونوں راہنمائوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات میں کیا۔
شہباز شریف نے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے انشاءاللہ، پاکستان مسلم لیگ ن کی مظبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے، اللہ تعالی نے موقع دیا تو عوام کو معاشی تکلیفوں سے نجات دلائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی ترقی کی ضمانت ہے، جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا اغاز کریں گے۔ انشاءاللہ
اس موقع پر دونوں سابق ارکان قومی اسمبلی نے 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















