Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے،آصف زرداری

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ میئر کی ملاقات ہوئی ہے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پی پی پی ملیر سٹی ایریا 127 کے سابق صدر نعمان عبداللہ مراد نے بھی ملاقات کی ہے۔

آصف علی زرداری کو سلمان عبداللہ مراد نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈپٹی میئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہر کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں