Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ یہ لوگ ہمارے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

سابق وفاقی وزیر مریم اور نگزیب نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کل ایک بار پھر عدالتوں سے سرخرو ہوئے، کوئی لاڈلہ نہیں، نظام انصاف سے گزر کر سرخرو ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ترقی کرتے پاکستان پر مسلط کیا گیا، عوام کو پتہ ہونا چاہیے کس طرح ان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، پچھلے 5 سال ملک کے نظام انصاف کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، 2018 کے الیکشن میں آرٹی ایس بٹھایا گیا۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو صاف پانی میں طلب کر کے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا، اس کا خمیازہ پاکستان کے عوام نے بھگتا، سلمان شہباز پر کیس بنائے گئے کہ آف شور کمپنیاں بنائی ہیں، یہ لوگ ہمارے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا، حمزہ شہباز اور احمد چیمہ کو 2،2 سال جیل میں رکھا، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کدھر ہیں وہ چہرے جو لوگوں کی پگڑیاں اچھالا کرتے تھے؟

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں پاکستان خطے میں سب سے زیادہ ترقی کررہا تھا، مسلم لیگ ن کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

مریم اور نگزیب نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر کا نام لینے کو بھی اپنی بے عزتی سمجھتی ہوں، یہ لوگ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، شہزادا کبرنے مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگائے تھے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں