Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثار ڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خالد نثار ڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں۔

خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے، وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں