Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار طالب علموں کے لئے ہنگری کے تعاون سے اسکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اسکالرشپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی اسٹڈیز میں اہل امیدواروں کو دی جائیں گی۔

اس سکالر شپ پروگرام کے لئے ٹمپس پبلک فاؤنڈیشن ہنگری کا تعاون حاصل ہو گا۔

اس پروگرام کو ’’دی اسٹیپنڈیم ہنگریکم اسکالرشپ ‘‘کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس اسکالرشپ کے لئے ایچ ای سی کے زیرِ اہتمام ٹیسٹ جنوری یا فروری 2024 میں لیا جائے گا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں