Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈائیوو ایکسپریس کی ماحول دوست گاڑیاں متعارف کرانے کی تیاری

ڈائیوو ایکسپریس نے ماحول دوست گاڑیاں متعارف کرانے کی تیاری کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ڈائیوو ایکسپریس کمپنی نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

ڈائیوو ایکسپریس نے پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کی تیاری کر لی۔

کمپنی نے پاکستان میں 200 انٹرسٹی الیکٹرک بسیں اور کراچی اور لاہور کیلئے مزید 1000 الیکٹرک رکشے سڑکوں پر لانے کا منصوبہ بنا لیا۔

اس منصوبے پر اگلے دو سالوں میں بتدریج عمل درآمد ہو گا جو پاکستان میں الیکٹرک بسوں پر مبنی پہلی انٹرسٹی بس سروس ہو گی۔

جنرل مینجر شہریار حسن کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان میں فوسل فیولز اور ڈیزل سے چلنے والی ٹرانسپورٹ سے مائیگریٹ کر کے مکمل الیکٹرک بسس کی طرف شفٹ ہوں، کچھ شروع کی بسس اگلے سال گرمیوں میں سڑکوں پر نظر آئیں گی جبکہ باقی 200 بسس اگلے دو سالوں میں لانچ کی جائیں گی۔

شہریار حسن کا کہنا تھا کہ یہ 200 بسس چلانے سے ڈھائی کروڑ کلو گرام کاربن مشن کی رڈکشن ہو گی۔

عوام کہتے ہیں کہ جدید ٹرانسپورٹ آنے سے بہترین سفری سہولیات ملیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں