Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مالدیپ کے وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر محمد شہیم علی سعید سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتحاد امت کے فروغ ، مشترکہ مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ڈاکٹر محمد شہیم علی سعید کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مذہب اور مشترکہ مفادات پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شہیم علی سعید نے کہا کہ مالدیپ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں