سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم دینا ن لیگ کی اولین ترجیح رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سسٹر زیف کی ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی سسٹر زیف کو 2023 کا گلوبل ٹیچر کا انعام جیتنے پر مبارک دی۔
شہباز شریف نے سسٹر زیف اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا پوری قوم کو آپ جیسی بیٹی پر فخر ہے جبکہ سسٹر زیف نے حوصلہ افزائی کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی سے مزید جذبے سے قوم کی خدمت کروں گی۔
ملاقات میں سکول نہ جانے والے بچوں، فروغ تعلیم اور تدریس کے شعبے کی بہتری کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سسٹر زیف نے شہباز شریف کی تعلیم اور ترقی کے لئے خدمات کو سراہا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے، نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کر کے ہی پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، بچوں اور بچیوں کی تعلیم، انہیں ہنر مند بنانا نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔
سسٹر زیف نے کہا کہ شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فروغ تعلیم کے لئے پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ، دانش سکول، تعلیمی وظائف، ای بکس، آئی ٹی اور لیپ ٹاپ سکیمز کے ذریعے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ اور رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سسٹر زیف کو 8 نومبر کو پیرس میں یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں تقریب میں 2023 کا گلوبل ٹیچر پرائز دیا گیا تھا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















