Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے، چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین سے لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے ملاقات کی اور انتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، انتخابی مہم کی سرگرمیوں بارے تبادلہ خیال کیا۔

اپنے ایک بیان میں سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے، انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔

چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب بیان بازی سے کام نہیں چلے گا، ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ شروع دن سے اس بات کے حامی ہیں کہ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہئے، مفاہمت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار بھی ادا کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں