Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی ملتان کا چلڈرن ہسپتال کے جاری توسیعی پراجیکٹ کا دورہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ملتان کے چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جاری توسیعی پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاری توسیعی پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں اور معیار کا جائزہ لیا

محسن نقوی کاچلڈرن ہسپتال توسیعی پراجیکٹ 20 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا اور چلڈرن ہسپتال کے احاطے سے بجلی کے پول منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا، اولڈ چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں کی عیادت کی،ریض بچوں سے اظہار شفقت کیا اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، سیکرٹریز صحت، سی اینڈ ڈبلیو، آر پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں