Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم انوارالحق کی آسٹریلیا کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آسٹریلیا کو بھارت کو ہرا کر چھٹی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں آسٹریلیا کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹریوس ہیڈ نے بھارت کے خلاف شاندار اننگز کھیلی۔

نگراں وزیراعظم نے مستقبل میں بھارتی ٹیم کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر پونے میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نے 87 رنز بنائے، جبکہ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین اسٹوکس نے 84 گیندوں پر 6 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، کرس ووکس نے بھی 51 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈی نے 3 جبکہ آریان دت اور لوگان وین بیک نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں