Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ کی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے آمد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی دعوت پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے پہنچے، سردار مسعود خان نے گورنرسندھ کا استقبال کیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، ملک میں سرمایہ کاری کے اقدامات، بزنس کمیونٹی کے ملکی معیشت میں کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں