Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے یو آئی کی جنرل کونسل کا اجلاس؛ فضل الرحمان 5 سال کیلئے مرکزی امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان5 سال کیلئے مرکزی امیر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پشاور میں معنقدہ جے یو آئی مرکزی جنرل کونسل اجلاس نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ 5 سال کیلئے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت ایک ماحول کا نام ہے، جس میں عوامی اعتماد حاصل کرنا ہوتا ہے، اگر موجودہ فیصلے ریاست کے ہیں تو اس میں پارلیمان کہاں ہے؟۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں اداروں کیساتھ اختلاف آجاتا ہے غلط کو غلط کہیں گے لیکن مستقل دشمنی نہیں، ہم اپنے مینڈیٹ کا تحفظ چاہتے ہیں، دھاندلی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی اگر ہمارے حق میں بھی ہوجائے تو بھی سنگین جرم ہے۔

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں