Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کارڈ سے متعلق مالی طور پر مسائل ہیں، ڈاکٹر ریاض انور

مشیرصحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سے متعلق مالی طور پر مسائل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مشیرصحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ریاض انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق مالی طور پر مسائل ہیں، مرحوم نگراں وزیراعلیٰ  نےصحت کارڈ پرعلاج کی یقین دہانی کرائی تھی، امید ہےکہ 2، 3 ہفتوں میں صحت کارڈ کی تمام سہولیات بحال ہو جائیں گی۔

ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ صوبے کے سات اضلاع میں ایم ڈی کیٹ منعقد ہوگا، ٹیسٹ کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، 20 دسمبر کو خیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا افتتاح ہے، خیبرانسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے، وفاقی حکومت سے فنڈز لینا آسان کام نہیں ہے، پشاور میری ترجیح نئے کے بجائے جاری منصوبوں پر توجہ دینا ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں