امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم نے مارشل لا ادوار، پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتیں دیکھ لیں، 2024 کے انتخابات 2018کی طرح ہوئے توملک کے لیے تباہ کن ہوں گے، الیکشن میں ماضی کی طرح جعلی حکومت بنائی گئی تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے الیکشن میں غیر جانبداررہیں، الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کرا کے عوام میں اپناوقار بحال کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں میں مقبول ہے، سازشوں سے عوام کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج ہیں، آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرکے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















