Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں ہر10 منٹ بعد ایک بچہ اسرائیل کا نشانہ بن رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ غزہ میں ہر10 منٹ بعد ایک بچہ اسرائیل کا نشانہ بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیا بچوں کا عالمی دن منانے والی اقوام کو خبر ہے کہ غزہ میں ہر دس منٹ بعد ایک بچہ اسرائیل کا نشانہ بن رہا ہے؟

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ 7اکتوبر سے اب تک ساڑھے 5 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، 1800بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور خیال یہ ہے کہ بیشتر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 9 ہزار بچے زخمی ہیں، غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے مگر عالمی طاقتیں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں، مسلم حکمران ڈھنگ سے اسرائیل کی مذمت بھی نہیں کرسکتے۔

دنیا بھر میں آج ’بچوں کا عالمی دن‘ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’بچوں کا عالمی دن‘ منایا جا رہا ہے، بچوں کو ان کے حقوق کے ساتھ بہتر صحت اور طبی حقوق کے تحفظ کی آگاہی کیلئے 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

بچوں کا عالمی دن منانے کی ابتداء 1954 میں ہوئی، اس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا۔

1989میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا جس کے بعد 20 نومبر 1990 کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کر کے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں